English   /   Kannada   /   Nawayathi

میں وزیر اعظم ہوتاتو نوٹ بندی کی فائل ڈسٹ بین میں پھینک دیتا : راہل گاندھی

share with us

نئی دہلی :11؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی کی نوٹ بندی کے فیصلے کی مسلسل نکتہ چینی کرنے والے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم ہوتے تو اس کی فائل ڈسٹ بین میں پھینک دیتا۔ مسٹر گاندھی ان دنوں بیرونی ملک کے دورے پر ہیں۔ سنگا پور کے بعد ملائشیا پہنچے مسٹر گاندھی سے ایک پروگرام کے دوران جب یہ سوال کیا گیا کہ اگر وہ وزیر اعظم ہوتے تو نوٹ بندی کو کس طرح نافذ کرتے ۔ اس پر کانگریس کے صدر نے جواب دیا کہ اگر میں وزیر اعظم ہوتا اور کوئی مجھے نوٹ بندی کے سلسلے میں فائل دیتا تو میں اسے اٹھاکر ڈسٹ بین میں پھینک دیتا کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ نوٹ بندی کے ساتھ ایسا ہی کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ راہل گاندھی نے نوٹ بندی کی زبردست مخالفت کی تھی اور ایک بار پرانا نوٹ بدلنے کے لئے وہ قطار میں بھی کھڑے ہوئے تھے۔ کانگریس نے نوٹ بندی کا ایک سال مکمل ہونے پر گذشتہ سال ملک بھر میں اس دن کو کالا دن کے طورپر منایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا