English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشرقی غوطہ؛خونریز حملے بدستور جاری،ہلاکتوں کی تعداد1ہزار سے تجاوز کر گئی 

share with us

غیر محفوظ صورتحال کے پیش نذر شامی پناہ گزین تاحال واپس نہیں لوٹ سکتے،اقوام متحدہ

دمشق۔10مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں حملے بدستور جاری ہیں،جس کے نتیجے مین ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔عالمی ادارے ریڈ کراس کے 13ٹرک امدادی سامان لے کر مشرقی غوطہ پہنچے اور بمباری کے باوجود امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔دوسری جانب جنگی صورتحال پر نظر رکھنے والے شامی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہفتہ کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے ہائی کمشنر نے لنبنا ن کے دارالحکومت بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ شامی پناہ گزین اپنے علاقوں کو لوٹ سکتے ہیں کیونکہ وہاں صورتحال اب بھی غیر محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں پناہ گزین شامی باشندوں میں سے 90فیصد اپنے وطن لوٹنا چاہتے ہیں،تاہم ان میں سے کوئی بھی اس وقت واپس جانے کا خواہش مند نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا