English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کی تجارتی جنگ تباہ کن ہے،ردعمل میں واشنگٹن کی عالمی ساکھ ختم ہوجائیگی، یورپی یونین

share with us

برسلز۔10مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے امریکی صدر کی پالیسیوں کو تباہ کن اور تخریبی قرار دیدیا ہے۔ہفتہ کو یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امور خارجہ فیڈریکا موگرینی نے امریکی صدر کی تجارتی پالیسی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کی جانے کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی،انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں تباہ کن ہیں اور ان سے عالمی سطح پر امریکہ کی سیاسی ساکھ ختم ہو کر رہ جائے گی۔انہوں نے امریکہ اور یورپ کے درمیان تجارتی جنگ کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی سے تمام فریقوں کو نقصان پہنچے گا۔یورپی یونین امریکی صدر کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرے گی۔انہوں نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے اعلان پر بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا یہ اعلان ان کے لیے غیر متوقع تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا