English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ؛سعودی وفد کی برطانوی وزیر دفاع کیساتھ ملاقات،48ٹائیفون طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط

share with us

لندن۔10مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیر دفاع رافیل ولیمسن سے نارتھ ہالٹ ایئر بیس پر ملاقات کی،جس میں دونوں رہنماؤں نے عسکری تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔ہفتہ کو سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شلہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیر دفاع رافیل ولیمسن کیساتھ ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبے کے علاوہ عسکری صنعت میں شراکت داری کا بھی معاہدہ کیا۔ویژن2030ء کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔بعدازاں ولی عہد نے بی آئی ای سسٹمز کمپنی کے عسکری آلات کا معائنہ کیا۔کمپنی کی عسکری مصنوعات سعودی عرب منتقل کرنے اور سعودی شہریوں کو اس کی تربیت دینے کا بھی معاہدہ ہوا۔ دریں اثناء سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان 48ٹائیفون طیارے خریدنے کے پروٹوکول پر دستخط ہوئے۔بی آئی ای سسٹمز کمپنی کا کہنا ہے کہ پروٹوکول پر دستخط کے بعدسعودی عرب کیساتھ حتمی معاہدے پر بعدازاں دستخط ہوں گے۔پروٹوکول پر دستخط ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ایئر بیس کے موقع پر ہوئے۔سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان عسکری صنعت منتقل کرنے کا بھی معاہدہ ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا