English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیلیفورنیا:مسلح شخص نے اولڈ ہاؤس کی 3خواتین ملازمین کو قتل کرکے خودکشی کر لی 

share with us

کیلیفورنیا ۔10مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح شخص نے اولڈہاؤس میں 3 یرغمالی خواتین کو قتل کرکے خودکشی کرلی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں ریٹائرڈ فوجیوں کے اولڈ ہاؤس مرکز میں ملزم نے کئی گھنٹے تک اولڈ ہاؤس کے عملے کو یرغمال بنائے رکھا،اس دوران درجنوں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔متعلقہ حکام کی جانب سے کہا گیا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کرنی شروع کر دی تھی،تاہم مسلح شخص کی شناخت نہیں ہوسکی،ہلاک ہونے والی تینوں خواتین اولڈ ہاؤس کی ملازم تھیں۔دوسری جانب کیلیفورنیا کے گورنر اورانکی اہلیہ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور اسٹیٹ کیپٹول میں پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم بھی دیدیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا