English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ سعودی عرب کو 48ٹائیفون طیارے دیگا

share with us

لندن:10؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعہ کو برطانوی وزیر دفاع رافیل ولیمسن سے ملاقات کی۔ برطانیہ کے نارتھ ہالٹ ایئر بیس پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے عسکری تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔ تفصیلات کے مطابق ولی عہد کی ایئر بیس آمد پر فضا میں ٹائیفون طیاروں کی پروازوں سے خوش آمدید کہا گیا۔ ولی عہد اور برطانوی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے کے علاوہ عسکری صنعت میں شراکت داری کا معاہدہ کیا۔ وژن 2030کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں شراکت داری کے مختلف پہلوﺅں پر غور کیا گیا۔ خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں ولی عہد نے بی آئی ای سسٹمز کمپنی کے عسکری آلات کا معائنہ کیا۔ کمپنی کی عسکری مصنوعات سعودی عرب منتقل کرنے اور سعودی شہریوں کو اس کی تربیت دینے کا بھی معاہدہ ہوا۔ دریں اثناءسعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان 48ٹائیفون طیارے خریدنے کے پروٹوکول پر دستخط ہوئے۔ بی آئی ای سسٹمز کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول پر دستخط کے بعدسعودی عرب کے ساتھ حتمی معاہدے پر بعدازاں دستخط ہونگے۔ پروٹوکول پر دستخط ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ایئر بیس کے موقع پر ہوئے۔ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان عسکری صنعت منتقل کرنے کا بھی معاہدہ ہوا ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی دنیا کی مانی ہوئی طاقت ہے۔ مقدس شہروں کی موجود گی کے باعث سعودی عرب کا نہ صرف عرب دنیا میں مقام ہے بلکہ پوری اسلامی دنیا میں اسکی حیثیت تسلیم شدہ ہے۔ سعودی عرب ہر سال 23ہزار برطانوی حجاج کی میزبانی کرتا ہے۔ادھر لندن میں سعودی ، برٹش سی ای او کونسل کے تحت سرمایہ کاری کے طے پانے والے 18معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔مجموعی طور پر2.1 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کئے گئے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، سرمایہ کاری، توانائی اورصحت کے شعبوں میں شراکت داری کے معاہدے ہوئے ہیں۔ دریں اثناءرات گئے لندن سے مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا جس میں دونوں ملکوں نے اسٹراٹیجک شراکت اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون پر زور دیا۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وژن 2030 میں برطانیہ ہمارا بنیادی شریک ہے۔ برطانیہ سعودی عرب کو وژن 2030کو یقینی بنانے کیلئے اپنے وسیع تجربات سے مستفید کریگا۔ دونوں ملکوں نے تعلیم،تربیت ، تجارت ، سرمایہ کاری ، انسانی امداد اور متعدد دفاعی معاہدے کئے۔جن سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا