English   /   Kannada   /   Nawayathi

عفرین میں ترک فوجی طیاروں نے حکومت کی حامی فورسز کو بنایا نشانہ ، درجنوں ہلاک

share with us

عفرین:04؍مارچ2018(فکرخبر/ذرائع)خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے شمال مغربی علاقے عفرین کے بعض حصوں پر ترک جنگی طیاروں کے حملوں میں کم از کم چھتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ ان حملوں میں شامی حکومتی فوج کی حامی فورسز کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے ان حملوں میں درجنوں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں ترک جنگی طیاروں نے تیسری مرتبہ شامی فوج کی حامی ملیشیا کو نشانہ بنایا۔ اس ملیشیا کے ارکان عفرین میں کرد باغیوں کی تنظیم وائی پی جی کی درخواست پر وہاں پہنچے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا