English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی رویئے سے عالمی تجارت کو غیر معمولی نقصان ہو گا،چین

share with us

بیجنگ:03؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) چینی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا کے تجارتی رویے کی پیروی سے عالمی تجارت میں بحران پیدا ہوجائیگا۔ہفتہ کو ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگردیگر ملکوں نے بھی امریکی طرز عمل کی پیروی شروع کر دی تو عالمی تجارت کو زبردست نقصان پہنچے گا۔چینی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل چین کی وزارت تجارت نے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے چین سے المونیئم کی تجارت پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو چین بھی جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے چین اور یورپی ملکوں کے ساتھ امریکہ کی تجارتی کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ درآمدی ٹیکسوں میں اضافہ کرکے امریکی منڈیوں میں چینی کمپنیوں کی مسابقت کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا