English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان اور اسرئیل کے مابین جنگ انتہائی قریب،اسرائیل فوجی سربراہ

share with us

یروشلم :03؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)  اسرائیلی فوج کے ایک اہم عہدیدار نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو قتل کرنے سے اسرائیل حزب اللہ پر فتحیاب ہوگا،اسرائیل کے زمینی فوج کے سربراہ جنرل کوبی باراک کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان نئی جنگ کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور ممکن ہے کہ جنگ امسال ہی ہوجائے جس کے لئے حزب اللہ نے بھی تیاری کرلی ہے۔

باراک کے مطابق اگر جنگ شروع ہوتی ہے تو اسرائیل تمام تر زمینی فوج کو لبنان روانہ کردے گا،باراک کے بقول یہ جنگ انتہائی شدید ہوگی کیونکہ حزب اللہ جنگی تجرے سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ جدید ترین ہتھیاروں سے بھی لیس ہے اور اسرائیل کیلئے جنگ جیتنے کا بہترین راستہ حسن نصراللہ کو قتل کرنے میں ہےواضح رہے کہ اسرائیل نے ماضی میں کئی مرتبہ سید حسن نصراللہ کو قتل کرنےکا منصوبہ بنایا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا