English   /   Kannada   /   Nawayathi

برکینا فاسو میں فرانسیسی سفارتخانے اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ، 28 ہلاک

share with us

اوگاڈوگو:03؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)  افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشتگردوں نے فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔دہشت گردوں نے پہلے دارالحکومت اوگا ڈوگو میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹرز میں دھماکا کیا اور پھر فرانسیسی سفارتخانے پر بھی دھاوا بولا۔ فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے جب کہ برکینا فاسو کی فوج نے مقابلے میں کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں 9 دہشت گرد اور 7 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جس وقت حملہ آوروں نے آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تو اسی دوران 5 حملہ آوروں نے وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کر کے فرانسیسی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین یس لی ڈرین نے سفارتخانے پر حملے کی تصدیق کردی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا