English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالی؛بارودی مواد سے گاڑی ٹکرانے پر اقوام متحدہ کے 4پیس کیپرز ہلاک،4زخمی ،اقوام متحدہ کی تصدیق

share with us

نیویارک: یکم مارچ 2018 (فکروخبر /ذرائع) افریقی ملک مالی میں بارودی مواد سے گاڑی ٹکرانے پر اقوام متحدہ کے 4پیس کیپرز ہلاک ہو گئے۔جمعرات کو ترجمان اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا کہ واقعہ مالی کے وسطی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی گاڑی موپتی ریجن کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ بارودی مواد سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں 4اہلکا ر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 4شدید زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا