English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ میں3مسلمان خواتین کا حجاب اتروانے پر پولیس اورانتظامیہ کو ہرجانہ

share with us

امریکی پولیس نے گرفتارخواتین میں سے ایک کو ہراساں کرنے اور دوسری کو پارکنگ کے جھگڑے پر حراست میں لیا تھا

نیویارک: یکم مارچ 2018 (فکروخبر /ذرائع) امریکا میں تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانے پر ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائیگا۔دوہزار بارہ اور پندرہ میں گرفتاری کے بعد نیویارک کی پولیس نے ان خواتین کو حجاب اترواکر ملزمان کے طور پر تصاویرلی تھیں۔نیویارک پولیس کے اس عمل کو مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس اور نیویارک انتظامیہ پر ہرجانہ دائر کیا گیا۔

بروکلین کی وفاقی عدالت میں فریقین کے مابین معاملات طے پانے کے بعد تینوں خواتین کو ساٹھ ساٹھ ہزار ڈالر یا تقریبا چھیاسٹھ لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔گرفتارخواتین میں سے ایک کو ہراساں کرنے اور دوسری کو پارکنگ کے جھگڑے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا