English   /   Kannada   /   Nawayathi

مملکت کےلئے تیار کئے جانےوالے سیٹلائٹ سال رواں لانچ کئے جائیںگے

share with us

ریاض:04؍مارچ2018(فکرخبر/ذرائع)مملکت میں لوک ہیڈ مارٹن کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ترقیاتی امور سعد آل مقبل نے کہا ہے کہ مملکت کے لئے خاص طور پر تیار کئے جانے والے مواصلاتی مصنوعی سیارے ( سیٹلائٹ) سال رواں تک لانچ کر دیئے جائیں گے ۔ الجزیرہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے آل مقبل نے مزید بتایا کہ امریکی لاک ہیڈ اینڈ مارٹن کمپنی میں مصنوعی سیارے عرب سیٹ A-6  اور ہیلا سیٹ 41  مملکت کی آب و ہوا اور جغرافیائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص طور پر تیار کئے جارہے ہیں جن کی تیاری آخری مراحل میں ہے ۔

منصوعی سیارے مملکت کے فضائی مدار میں سال رواں کے آخر تک لانچ کر دیئے جائیں گے ۔ منصوعی سیارے شہری استعمال کےلئے تیار کئے جا رہے ہیں ۔ سیاروں کی تیاری میں اس امر کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ انہیں کسی بھی طریقے سے ہیک نہیں کیا جاسکے گا ۔ نئے تیار کئے جانے والے مصنوعی سیاروں کی پروگرامنگ میں انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو ہر طرح سے محفوظ ہونگے ۔ سال رواں کے آخر تک لانچ کئے جانے والے ان سیاروں کا گراونڈ کنٹرولنگ اسٹیشن ریاض میں قائم کیا جائے گا ۔ آل مقبل نے مزید بتایا کہ گراونڈ اسٹیشن میں کام کرنے والا عملہ شاہ عبدالعزیز ٹیکنیکل سٹی کا ہے جنہیں فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں شاہ عبدالعزیز سٹی کے 12 طلباءکو ابتدائی تربیت کےلئے منتخب کیا گیا ہے جنہیں لاک ہیڈ کمپنی میں تربیت کےلئے بھیجا جائے گا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا