بنگلہ دیشی ملازمہ سعودی خاندان کا چونا لگا کر رفو چکر ہو گئی

share with us

ملازمہ 70ہزار ریال سے زیادہ مالیت کے سونے کے زیورات،اپنے کفیل،اسکی بیوی اوربیٹی کے پاسپورٹ چوری کرکے فرار ہوگئی 

طائف ۔یکم فروری2018(فکروخبر /ذرائع) سعودی عرب میں ایک بنگلہ دیشی ملازمہ 70ہزار ریال سے زیادہ مالیت کے سونے کے زیورات،اپنے کفیل،اسکی بیوی اوربیٹی کے پاسپورٹ چوری کرکے فرار ہوگئی ہے ۔جمعرات کو پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایک سعودی شہری نے ملازمہ کی شکایت درج کرائی کہ ملازمہ کے کفیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسکا تعلق بنگلہ دیشی جرائم پیشہ گروہ سے ہوسکتا ہے،واردات سے کچھ عرصہ قبل ملازمہ کے رویئے میں تبدیلی دیکھی جارہی تھی۔

وہ موبائل پر لمبی لمبی گفتگو کرنے لگی تھی اور ایسے لگتا تھا کہ جیسے کچھ چھپانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ہمیں ایک پڑوسی نے بتایا کہ اس نے بنگلہ دیشی ملازمہ کو صبح کے وقت گھر سے نکل کر کسی شخص کیساتھ گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔کفیل کی اہلیہ ڈیڑھ برس سے طائف کے کالج میں لیکچرار کے طور پر کام کررہی ہے اورواردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔پولیس کے مطابق بنگلہ دیشی ملازمہ کیخلاف تحقیقات کی جارہی ہیں اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔جلد ہی قانون کی گرفت میں ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا