English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کو سیاسی حل کیلئے عالمی قراردادیں نافذ کرنا ہونگی، عرب اتحاد

share with us

ریاض:یکم مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ عرب اتحاد یمن میں اقوام متحدہ کے ایلچی کے مشن کا حامی ہے۔ اسماعیل ولد الشیخ نے یمن میں امن و امان قائم کرانے اوریمنی بحران کا سیاسی حل کرانے کیلئے جو کوششیں کیں وہ قابل قدر ہیں۔ المالکی نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کیلئے مارٹن گریویٹس کو ایلچی کے طور پر متعین کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔

المالکی نے اقوام متحدہ کے ماتحت تمام تنظیموں اور این جی اوز سے مطالبہ کیا کہ وہ ویانا معاہدے کے مطابق عدن میں اپنے دفاتر قائم کریں۔ المالکی نے عرب اتحاد کے روایتی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی حل کے لئے باغیوں کو اقوام متحدہ کی قراردادو ںکی پابندی کرنا ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا