English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان7مارچ کو برطانیہ کا دورہ کریں گے

share with us

سعودی ولی عہد برطانوی وزیراعظم سے ملاقات میں باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوگی

لندن :28؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 7 مارچ سے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے سے ملاقات میں باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوگی۔ترجمان برطانوی وزیر اعظم کے مطابق سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سعودی ولی عہد کی وزیراعظم ٹیریزامے سے ملاقات میں سماجی اصلاحات اور شدت پسندی جیسے موضوعات پر بھی بات کی جائے گی، دونوں ممالک دہشت گردی، انتہا پسندی، شام، عراق اور یمن جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر بات کریں گے، سعودی ولی عہد کے دورے میں تجارتی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا