English   /   Kannada   /   Nawayathi

میگھالیہ میں کانگریس لیڈروں کی گورنر سے ملاقات ، حکومت سازی کا پیش کیا دعوی

share with us

شیلانگ:04؍مارچ2018(فکرخبر/ذرائع)میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری کانگریس نے گورنر گنگا پرساد سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا ہے ۔ کانگریس نے یہاں اکیس سیٹیں جیتی ہیں ، لیکن اکثریت کیلئے ضروری تیس سیٹوں سے ابھی کافی دور ہے ۔میگھالیہ میں حکومت کی تشکیل کو لے کر کانگریس اعلی کمان پہلے سے ہی متحرک ہے ۔ الیکشن کے نتائج آنے کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے بڑے لیڈروں احمد پٹیل ، کمل ناتھ اور سی پی جوشی کو شیلانگ روانہ کردیا تھا ،

تاکہ منی پور اور گوا میں ہوئی غلطی کو دوہرایا نہ جائے ، جہاں کانگریس سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود بی جے پی سرکار بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی ۔ تاہم احمد پٹیل نے کہا ہے کہ اس مرتبہ کوئی غلطی دوہرائی نہیں جائے گی ۔انہیں کوششوں کے تحت میگھالیہ کانگریس کے صدر ونسینٹ پالا اور کانگریس جنرل سکریٹری سی پی جوشی نے ہفتہ دیر رات گورنر سے ملاقات کی اور حکومت سازی کا دعوی پیش کیا ۔ لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ ریاست میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ، آئین کے مطابق کانگریس کو جلد سے جلد حکومت سازی کی دعوت دی جانی چاہئے ، اسمبلی میں مقررہ وقت میں پارٹی اکثریت ثابت کردے گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا