English   /   Kannada   /   Nawayathi

تریپورہ انتخابات میں جیت کے بعد بی جے پی صدر امت شاہ نے کیا بڑاوعدہ ،جیت میں شامل سبھی لیڈروں کو دیں گے وزیر کا عہدہ

share with us

تریپورہ:03؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) تریپورہ انتخابات میں زیادہ ووٹوں سے جیتنے کے بعد بی جے پی صدر امت شاہ نے پارٹی لیڈران اور پارٹی کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیت میں شامل ہر پارٹی کے ممبر کو وزیر بنائیں گے۔تری پورہ میں ہوئی جیت کافی اہمیت رکھتی ہے۔تری پورہ میں شاندار جیت نے ثابت کر دیا ہیکہ بی جے پی کا مینڈیٹ کتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایاجاسکتا ہیکہ 25سال سے اقتدار پر قابض لیفٹ حکومت کو بھی اقتدار سے ہٹنا پڑا۔

تریپورہ کی جیت سے خوش بی جے پی صدرامت شاہ نے کہا میگھالیہ کے اندر ہمارئ ساتھیوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔اب کرناٹک میں ہم مکملتیاری سے جا رہے ہیں۔تریپورہ کی جیت اپنے آپ میں تاریخی ہے۔ملک کے عوام بی جے پی کو پسند کر رہے ہیں۔لیفٹ کہیں بھی رائٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جس طرح سے ان تینوں ریاستوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے صاف ہو جاتا ہیکہ بی جے پی کو عوام پسند کر رہی ہے۔پی ایم مودی کے کام کو پورے ملک میں پسند کیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا