English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کی بڑی غلطی ، کتابچہ میں نیپال اور میزورم کی تصویر کو بتایا بنگلورو کی تصویر

share with us

بنگلورو :03؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)  دو دن پہلے بی جے پی نے کرناٹک حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ جاری کی تھی ۔ بی جے پی نے کانگریس پر الزام لگایا تھا کہ اس نے بنگلورو کو کوڑے کا ڈھیر بنادیا ہے ، لیکن اس چارج شیٹ کو جاری کرنے کے بعد اب بی جے پی ہی پھنس گئی اور اس کو شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے ۔در اصل بی جے پی نے چارج شیٹ کا جو کتابچہ تیار کیا ہے ، اس میں بنگلورو کی تصویریں نہیں ہیں ۔ اس میں میزورم اور نیپال کی تصویر کو بنگلور کی تصویر بتایا گیا ہے ۔

اس چارج شیٹ کو مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے جاری کیا تھا ۔ جاوڑیکر ان دنوں کرناٹک میں بی جے پی کی تشہیری مہم کی کمان سنبھال رہے ہیں۔چارج شیٹ میں پبلک انفراسٹرکچر کی بدحال تصویریں ہیں ، لیکن جس کچڑے کے ڈھیر کو بنگلورو کا بتایا گیا ہے وہ در حقیقت نیپال کا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ تصویروں میں سڑک پر گڑھے بھی دکھائے گئے ہیں اور یہ تصویر بھی کرناٹک کی نہیں ہے بلکہ میزورم کی ہے۔اس انکشاف کے بعد اب لوگ بی جے پی کا آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں اور اس کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ لوگ بی جے پی کو فوٹو شاپ پارٹی کا نام دے رہے ہیں ۔ ادھر بی جے پی کے بڑے لیڈروں نے اس غلطی کو سدھارنے کی ہدایت دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا