English   /   Kannada   /   Nawayathi

تریپورہ میں مانک سرکار کو اسمبلی انتخابات میں زبردست شکست

share with us

اگرتلہ۔03مارچ(یو این این) بھارتیہ جنتا پارٹی نے بائیں بازو کے مضبوط قلعہ تریپورہ میں مانک سرکار کو اسمبلی انتخابات میں زبردست شکست دی ۔کمیونسٹ پارٹی اس ریاست میں پچھلے 25سال سے اقتدار میں رہی اور 2014کے لوک سبھا انتخابات میں بھی بی جے پی اس ریاست میں کوئی سیٹ حاصل نہیں کرسکی۔وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی صدر امیت شاہ اور کئی دوسرے رہنماؤں نے اس سیاست میں زبردست انتخابی مہم چلائے اور آخر کار یہاں بھی کامیابی حاصل کی۔

ابتدائی دور سے دونوں پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا لیکن بعد میں بی جے پی نے برتری حاصل کی اور 60ممبروں پر مشتمل اسمبلی میں زعفران جماعت نے41سیٹوں پر قبضہ جمایا جبکہ بایاں بازوصرف19 پر کامیاب رہے۔ کانگریس کا پوری طرح صفایا ہوگیا ۔ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کے بپلب کمار دیو ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پرنامزد کئے جائیں گے۔بی جے پی کے رہنما رام مادو جس نے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلائی کہا یہ ان کی پارٹی کے لئے زبردست کامیابی ہے۔لوگ بدلاؤ چاہتے ہیں اور کمیونسٹ پارٹی کی حکومت سے تنگ آگئے تھے۔حالانکہ مانک سرکار کی اپنی ذاتی شبیہ صاف ستھری تھی اوران کے پاس ان کے اثاثے چند لاکھ ہی تھے لیکن حکومت کی کارکردگی سے تنگ آگئے تھے۔ مانک سرکار کی بیوی ابھی بھی آٹو رکشا میں سفر کرتی ہے۔ مانک سرکار پچھلے 20سالوں سے وزیر اعلیٰ رہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا