English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسمبلی انتخابات نتائج : میگھالیہ میں کانگریس کو سبقت ،تری پورہ میں بی جے پی تو ناگا لینڈ میں این پی ایف + آگے

share with us

نئی دہلی :03؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)  شمال مشرق کی تین ریاستوں تری پورہ ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں انتخابات کے ابتدئی رجحانات آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ تری پورہ میں شروعات میں لیفٹ کو سبقت حاصل تھی ، مگر اب بی جے پی آگے آگئی ہے ۔ وہیں میگھالیہ میں کانگریس آگے چل رہی ہے تو ناگالینڈ میں این پی ایف + آگے چل رہی ہے ۔ تاہم تری پورہ میں کافی کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ تری پور میں 18 فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے اور یہاں تقریبا 90 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی ۔

وہیں ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی اور یہاں 75،75 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ تینوں ریاستوں میں 60 ، 60 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ تاہم کسی وجہ سے تینوں ریاستوں میں 59 ، 59 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ہے۔اس مرتبہ تری پورہ میں مقابلہ دلچسپ دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔ یہاں پہلی مرتبہ بی جے پی پوری قوت لگاتی ہوئی نظر آئی تھی ۔ اس کے سامنے لیفٹ کے گڑھ میں سیندھ لگانے کا بڑا چیلنج ہے ۔ مانک سرکار کی قیادت میں یہاں 25 سالوں سے لیفٹ کی حکومت ہے ۔ وہیں میگھالیہ میں کانگریس اور نیشنل پیپلز پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے ۔ بی جے پی بھی میدان میں ہے ۔ ناگالینڈ کی بات کریں تو یہاں پر مقامی پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا