English   /   Kannada   /   Nawayathi

روحانی رہنما دلائی لامہ سے متعلق ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں : وزارت داخلہ

share with us

نئی دہلی 02؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع)   ہندوستانی حکومت نے تبت کے روحانی رہنما دلائی لامہ سے متعلق اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوزیشن بالکل واضح اور پرانی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان روی کمار نے میڈیا میں آرہی خبروں پر کہا کہ دلائی لامہ سے متعلق ہندوستان کی پوزیشن بالکل صاف اور پہلے جیسی ہے۔ ہندوستان میں، دلائی لامہ کو اپنی مذہبی سرگرمیاں جاری رکھنے کی پوری آزادی ہے۔

غور طلب ہے کہ میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ خارجہ سیکریٹری وجےگوکھلے نے کابینہ سکریٹری پی کے سنہا کو ایک نوٹ بھیجا تھا۔ اس نوٹ میں، مسٹر سنہا نے اعلی رہنماؤں اور سرکاری ملازمین کو دلائی لامہ کے پروگرام میں شریک نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر روحانی رہنما کے پروگرام میں ہندوستانی ر ہنما اور ملازمین شامل ہوتے ہیں تو اس کا منفی اثر ہند-چین مذاکرت پر پڑ سکتا ہے اس لئے اگر تھوڑی احتیاط برتی جائے تو بہتر ہوگا۔چین، تبت کے روحانی رہنما کو علیحدگی پسند تصورکرتا ہے۔ دلائی لامہ وقتا فوقتا چینی حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا