English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم صدر جمہوریہ ہند کے خلاف نہیں، ان کی فکر کے خلاف ہیں : طلباء یونین کے سکریٹری محمد فہد نے پریس کانفرنس میں کیا اظہارِخیال

share with us

علی گڑھ۔یکم مارچ2018(فکروخبر /ذرائع)  علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے 65 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں بطور مہمانِ خصوصی تشریف لا رہے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کی آمد پر تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جہاں روز بروز آنے والے بیانات نے اسے سیاسی رنگ دینا شروع کردیا ہے، وہیں طلباء یونین کے معتمد اعزازی محمد فہد نے پریس کانفرنس کر واضح کردیا ہے کہ صدر جمہوریہ کے ساتھ پروٹوکول میں آنے والوں کو کسی بھی قیمت پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے سیکریٹری محمد فہد نے یونین ہال میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس میں صدر جمہوریہ ہند کی آمد پر ہورہے تنازعہ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری غلط تصویر پیش کی جا رہی ہے کہ ہم صدر جمہوریہ ہند کے خلاف ہیں۔ جبکہ ہم نے روزِ اول ہی واضح کردیا ہے کہ ہم ان کی فکر کے خلاف ہیں اور اس فکر کے ساتھ کوئی بھی ہمارے یہاں آئے گا تو ہمیں قابل قبول نہیں ہوگا۔معتمد اعزازی محمد فہد نے الزام عائد کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی مراسم کہیں اور دکھائیں۔ انھوں نے کہا کہ ممبراسمبلی علی گڑھ نے کہا ہے کہ ہم ضلع کے سبھی ممبرانِ اسمبلی جو بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں انھیں لیکر جلسہ میں شریک ہوں گے۔ تو ہم بتا دیناچاہتے ہیں کہ ہم انہیں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس سے وابستہ افراد کسی بھی طریقہ سے اے ایم یو میں داخل ہونا چاہ رہے ہیں لیکن ہماری یونین ان کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا