English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہی فرمان:شاہ سلمان نے صوبہ الجوف کے گورنر کوکیا برطرف, شہزادہ بندر بن سلطان کا تقرر

share with us

ریاض:27؍ٖفروری 2018 (فکروخبر/ذرائع) سعودی فرامانروا شاہ سلمان نے مملکت کی مسلح افواج اور انتظامیہ میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے۔شاہ سلمان نے صوبہ الجوف کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے اور ان کی جگہ شہزادہ بندر بن سلطان کو الجوف کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔شاہی فرمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں۔ ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر کو رٹائر کر دیا گیا ہے۔

فیاض الروائیلی سعودی ایئرفورس کے چیف آف اسٹاف جبکہ ڈاکٹر خالد البیراری اسسٹنٹ ڈیفنس سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فہد بن مقرن صوبہ حائل کے ڈپٹی گورنر ہوں گے۔ڈاکٹر تمید ارالرمرہ نائب وزیر محنت بنائے گئے ہیں۔ عبدالرحمن بن صالح البنیان کو شاہی دربار کا مشیر بنایا گیا ہے، ان کا عہدہ جنرل کے برابر ہو گا۔شاہی فرمان کے مطابق وزارت دفاع میں بہتری کے لیے ترقیاتی پیکیج کے مسودے کی منظوری دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا