English   /   Kannada   /   Nawayathi

الریاض میں شاہ سلمان نے پہلے بین الاقوامی انسانی امداد فورم کا افتتاح کردیا

share with us

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الریاض میں پہلے بین الاقوامی انسانی فورم کا افتتاح کر دیا ہے۔

ریاض۔26فروری2018(فکروخبر /ذرائع)  شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز کے زیر اہتمام اس دو روزہ فورم میں بین الاقوامی انسانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور حضرات اور اہم فیصلہ ساز ،اقوام متحدہ اور ملکی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے اعلیٰ نمائندے شرکت کررہے ہیں۔شاہی دیوان کے مشیر اور شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے فورم کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ مملکت سعودی عرب تاریخی طور پر دنیا بھر میں عالمی برادری کی خدمت کے لیے قائدانہ انسانی کردار ادا کررہی ہے۔مملکت کو انسانی مصائب کے خاتمے اور تمام لوگوں کو صحت مند اور باوقار زندگیاں گزارنے کے مواقع مہیا کرنے کے لیے اپنے کردار کی اہمیت کا احساس ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی قیادت نے تمام ضرورت مندوں کی امداد کے لیے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز قائم کیا ہے۔اس کا مقصد سعودی عرب کی سرحدوں سے باہر ضرورت مندوں کو انسانی امداد اور ریلیف مہیا کرنا اور اس امدادی عمل کی نگرانی کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا