English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات کے پہلے پیپر لیس روبوٹک لیبارٹری کا افتتاح

share with us

دبئی :26؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)محکمہ صحت نے متحدہ عرب امارات کے پہلے پیپر لیس روبوٹک لیبارٹری کا افتتاح کردیا ہے جس میں طبی ٹیسٹ سے لے کر ڈیٹا انٹری تک تک خود کار روبوٹ اور ڈیجیٹل آلات کریں گے اور جس کے لیے شہریوں کو کسی قسم کی کاغذی کارروائی سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔بین الااقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے گزشتہ روز سلیم اینوویٹو سینٹر کا افتتاح کردیا ہے جس میں جاب ویزا کے پروسس کے لیے درکار فٹنس ٹیسٹ ایک خود کار روبوٹ کے ذریعے کیے جائیں گے،

آزمائشی سینٹر کی کامیابی کے بعد روبوٹک لیبارٹری کا جال پورے متحدہ عرب امارات میں پھیلایا جائے گا جس کا مقصد پیپر لیس پالیسی کو کامیابی ہمکنار کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق ضروری ٹیسٹ کی جانچ پڑتال کرنے والا روبوٹ خود کار سسٹم سے لیس ہے اور جو مصنوعی ذہانت کو استعمال میں لاکر ضروری ٹیسٹ کی جانچ پڑتال کر سکے گا جس کا مقصد شہریوں کو صحت کی بہتر اور آسان خدمات مہیا کرنے کے لیے قطار، بے جا کاغذی کارروائی اور انسانی مداخلت سے بچانا ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹس تاخیر کا شکار ہوجاتےتھے اور شہریوں کو کوفت کا سامنا رہتا تھا۔اس سینٹر میں درخواست گزار کو چہرہ اور آنکھ کی پتلی کے ذریعے شناخت کرنے کا خود کار نظام موجود ہے جس کے بعد روبوٹ ضروری طبی ٹیسٹ کے لیے نمونے لے گا اور نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد نتائج کو محفوظ کرلیا جائے گا اور بعد ازاں یہ معلومات نہایت رازداری اور محفوظ طریقے سے ان کمپنیوں کو بھیجوایا جائے گا جہاں شہری ملازمت کے خواہاں ہیں۔اس جدید سینٹر میں بی ایم آئی (Body Mass Index) اور وزن و قد کی جانچ پڑتال کے لیے ایک خودکار اسکیل موجود ہے جس پر درخواست کھڑا ہوتا ہے اور اسی دوران یہ اسکیل مذکورہ بالا ٹیسٹ انجام دے لیتا ہے جس کے نتائج کو الیکٹرانک سسٹم میں منتقل کر کے محفوظ کرلیا جاتا ہے، ٹیسٹ کے لیے فیس کی ادائیگی انٹر نیٹ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیکل فٹنس سروس میسا البساتنی کا کہنا تھا کہ جدید سہولیات سے آراستہ فٹنس سینٹر کے قیام کا مقصد بغیر کسی انسانی مداخلت کے ویزے کے درخواست گزاروں کے طبی ٹیسٹ لینا تھا جس سے کرپشن اور بد انتظامی کی خوصلہ شکنی ہو گی اور ویزا درخواست گزار بآسانی اپنے طبی ٹیسٹ کرواسکیں گے اس کے علاوہ یہ ٹیسٹ کے نتائج مستقبل کے لیے محفوظ بھی کر لیے جائیں گے۔سلیم فٹنس سینٹر کے ڈائریکٹر البستانی کا مزید کہنا تھا کہ اس سینٹر میں تمام امور روبوٹ اور ڈیجیٹل آلات کے ذریعے انجام دیے جائیں گے اس لیے یہاں نہ تو ڈیٹا انٹری کی ضرورت ہے اور نہ ہی صفحات کے استعمال کرنا پڑے گا جو کہ متحدہ عرب امارات کی پیپر لیس اسمارٹ سٹی پالیسی سے مطابقت رکھتی ہے، آزمائشی مہم کے بعد اس سینٹر کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا اور ایسے درجنوں سینٹرز کا جال ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا