English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی:نئی مخلوط حکومت کی ڈیل، سی ڈی یو نے منظوری دے دی

share with us

برلن:27؍ٖفروری 2018 (فکروخبر/ذرائع)جرمن دارالحکومت برلن میں چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے کنونشن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ نئی مخلوط حکومت کی ڈیل کو منظور کر لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو انگیلا میرکل کے چوتھی مرتبہ چانسلر کا منصب سنبھالنے کی جانب ایک اور قدم قرار دیا گیا ہے۔ اب میرکل کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین کی منظوری کا انتظار ہے۔ اپوزیشن سیاسی جماعت ایس پی ڈی کے ساڑھے چار لاکھ سے زائد اراکین پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اس معاہدے کو منظور کرنے کے بارے میں اپنی رائے دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا