English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ : لیسٹر میں ہوئے دھماکےمیں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

share with us

لندن:27؍ٖفروری 2018 (فکروخبر/ذرائع) برطانیہ کے ایک بڑے شہر لیسٹر میں دھماکے کے 24 گھنٹے بعد پولیس نے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔یہ واقعہ اتوار کی شام مقامی وقت کے مطابق 7 بجے رونما ہوا تھا جس میں مصروف ہنکلے روڈ پر واقع ایک بڑے اسٹور میں پراسرار دھماکا ہوا تھا ۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی تھی اور اس کے بعد آتشزدگی کے بعد شعلے بھی دور تک دیکھے گئے تھے۔دھماکا زیبکا نامی پولینڈ کے ایک بڑے اسٹور میں ہوا جس میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور زخمیوں میں 5 کی حالت بہت نازک ہے

وہ اب تک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فی الحال پولیس نے اس پراسرار دھماکے کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا۔مقامی پولیس سپرنٹنڈنٹ شین اونیل نے بتایا کہ  اسٹور کے اوپر دو منزلہ گھر بھی تعمیر تھے جو زمین بوس ہوگئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس واقعے میں کوئی ملازم ہلاک و زخمی نہیں ہوا تاہم اسٹور کا مالک موجود تھا جو معجزانہ طور پر چند خراشوں کے ساتھ محفوظ رہا۔لیسٹرشائر فائر اینڈ ریسکیو سروس کے گروپ مینیجر میٹ کین نے بتایا کہ ملبے کی کھدائی اور تلاش کے دوران 5 لاشیں ملی ہیں۔پولیس افسران کے مطابق حادثے کی اصل وجوہ تاحال معلوم نہیں ہوسکیں مکمل تفتیش کے بعد ہی کوئی حتمی رائے دی جاسکے گی۔ تاہم پولیس نے اسے ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا