English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسمبلی انتخابات : میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ووٹنگ شروع , ای وی ویم میں گڑبڑی کی شکایت

share with us

نئی دہلی :27؍ٖفروری 2018 (فکروخبر/ذرائع)شمال مشرق کی دو ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے ، جہاں صبح سے ہی پولنگ بوتھ پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق شیلانگ میں ماڈل پولنگ اسٹیشن نارتھ پر ای وی ویم میں گڑبڑی کی شکایت کے بعد ووٹنگ روکنی پڑی ، تاہم کچھ دیر میں گڑی بڑی کو ٹھیک کرلیا گیا ، جس کے بعد ووٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی ۔

دونوں ریاستوں میں زیادہ تر جگہوں پر ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوگئی ، جو شام چار بجے تک چلے گی ۔ وہیں ناگالینڈ کے دور دراز کے علاقوں میں کچھ ووٹنگ مراکز پر تین بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ان دونوں ریاستوں کے علاوہ تری پورہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج تین مارچ کو اعلان کئے جائیں گے ۔کانگریس کیلئے میگھالیہ کے انتخابی نتائج کافی اہم رہیں گے ، کیونکہ اس ریاست میں وہ گزشتہ دس سالوں سے اقتدار پر قابض ہے ، کانگریس نے یہاں انسٹھ سیٹوں پر جبکہ بی جے پی نے سینتالیس سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا