English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا ارشد مدنی بین المذاہب کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے پہنچے آسٹریا

share with us

نئی دہلی۔26فروری2018(فکروخبر /ذرائع)  کنگ عبد اللہ بن عبد العزیز سینٹر برائے بین المذاہب والثقافات مکالمہ ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس کا صدر دفتر یوروپ کے ایک ملک آسٹریا کی راجدھانی ویانا میں واقع ہے۔ جس کا دوسرا اعلیٰ سطحی سہ روزہ اجلاس مذہب کے نام پر ہونے والے تشدد کے خلاف اتحاد کے عنوان پر ہوٹل ہلٹن سٹید پارک،ویانا میں جاری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور رابطہ عالم اسلامی کے ممبر مولانا سید ارشد مدنی آسٹریا میں ہونے والے اس پروگرام میں ویانا پہنچ چکے ہیں، جہاں ایئرپورٹ پرادارے کے اہم ذمہ داران مسٹر شیرین خلیل اور باحا منصور وغیرہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا اجلاس ورکنگ کمیٹی، دوسرا اجلاس جنرل باڈی جب کہ تیسرا اجلاس ۲۸ فروری کو ہوٹل انٹر کونٹیننٹل،ویانا میں ہوگا۔ ویانا کے بعد جرمنی ، نیدر لینڈ اور یورپ میں بھی ہونے والی کانفرنسوں میں مولانا مدنی شریک ہوں گے۔ یہ بات بھی کم اہم نہیں ہے کہ مولانا مدنی مسلمانوں میں واحد شخصیت ہیں جو اس پورے برصغیر سے اس تنظیم کے عاملہ کے معزز رکن کی حیثیت سے نمائندگی کررہے ہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ مذہب کے نام پر کہیں بھی تشدد ہو ہم اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہب تو دلوں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ اس لیے جو لوگ دنیا میں مذہب کے نام پر تشدد برپا کرتے ہیں ان کے خلاف اجتماعی طور پر آواز بلند کی جانی چاہئے۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہم ہر سطح پر یکجہتی کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس اہم کانفرنس کے ذریعہ بھی ہم اپنے اسی پیغام کو پوری دنیا تک پہونچانے کی کوشش کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا