English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریائی وفد کا جنوبی کوریا کا دورہ ،شمالی کوریا نے امریکہ سے مذکرات کی خواہش کا کیا اظہار

share with us

سیئول:26؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن کے ساتھ شمالی کوریا کے اعلیٰ فوجی افسر جنرل کم یونگ چَول نے اپنے وفد کے ہمراہ پیونگ چنگ میں ایک گھنٹہ تک ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جنرل کم نے جنوبی کوریائی صدر پر واضح کیا کہ اُن کی حکومت امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خواہش رکھتی ہے۔ اس موقع پر جنوبی کوریائی صدر نے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان جلد از جلد مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سرمائی اولمپکس کے دوران جزیرہ نما کوریا کے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کی بہن بھی جنوبی کوریا کا دورہ کر چکی ہیں۔

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا