English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی تنازعہ: پوٹن، ماکروں اور میرکل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

share with us

ماسکو:26؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع) ماسکو حکومت کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آج اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر شامی تنازعے کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی ہے۔ روس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ تینوں رہنماؤں نے اس بات چیت کے دوران معلومات کے تبادلے پر اتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی فائربندی کے نفاذ کو ممکن بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی۔ روسی حکومتی بیان میں تینوں رہنماؤں کی بات چیت کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ دوسری جانب شام کے محصور زدہ علاقے مشرقی غوطہ پر دمشق حکومت کی بمباری اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا