English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی وزیر خارجہ کے بیان کی حماس کی جانب سے مذمت

share with us

غزہ:25/فروری2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمعرات کو یورپی پارلمان میں اپنی تقریر کے دوران فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو انتہا پسند گروہ قرار دیا تھا۔فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس نے سنیچر کو ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے حماس کو انتہا پسند گروہ قرار دے کر فلسطینی عوام کی قانونی مزاحمت کی شبیہ بگاڑ کر پیش کرنے اور عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔حماس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیان فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت کے رہنماؤں کے خلاف وحشیانہ اقدامات میں غاصب صیہونی حکومت کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا