English   /   Kannada   /   Nawayathi

اورنگ آباد میں عالمی اجتماع کا دوسرا دن ، اجتماع گاہ پہنچنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے متجاوز

share with us

اورنگ آباد 25؍ فروری 2018(فکروخبر نیوز) اورنگ آباد میں کل سے جاری اجتماع میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ، اجتماع کا آخری دن بروز پیر ہے اور مزید پانچ لاکھ لوگ پہنچنے کی امید لگائی جارہی ہے۔ کل مختلف بیانات میں اکابرین نے مسلمانوں کو اپنے اخلاقِ عالیہ کا مظاہرہ کرنے اور کامل طور پر اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی نصیحت کی ۔

مولانا محمد سعد کاندھلوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی کامیابی کا راز قرآن وسنت پر عمل میں مضمر ہے اور انسان جب تک ان پر عمل کرتا رہے گا اللہ رب العزت کی جانب سے مدد حاصل ہوتی رہے گی اور مسلمانوں کے غم دور ہوں گے اور جب جب بھی انسان نے قرآن وسنت پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے اللہ نے ذلیل کرکے دکھایا ہے۔ خبروں کے مطابق اجتماع گاہ میں مجمع کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ جگہ جگہ پر اس طرح کی سہولتیں میسر ہیں جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ریاستی محکمۂ تعلیم کی جانب سے 26؍ فروری 2018بروز پیر کو ریاست بھر کے اردو سرکاری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تاکہ سہولت کے ساتھ تمام افراد اجتماع گاہ پہنچ سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا