English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ کے اسلامی مبلغ اور پیس انٹر نیشنل اسکول کے ڈائریکٹر ایم ایم اکبر کو پولیس نے کیا گرفتار

share with us

حیدرآباد۔25فروری2018(فکروخبر /ذرائع)  کیرالہ کے اسلامی مبلغ اور پیس انٹر نیشنل اسکول کے ڈائریکٹر ایم ایم اکبر کو پولیس نے اتوار رات کو حیدر آباد سے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق اکبر آسٹریلیا سے حیدر آباد آئے تھے اور یہاں سے وہ پیر کو دوحہ کیلئے فلائٹ لینے والے تھے ۔ تاہم روانہ ہونے سے پہلے ہی پولیس نے اکبر کو گرفتارکرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اب اکبر کو حیدر آباد سے کیرالہ لے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایم ایم اکبر اس سال جنوری میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب کیرالہ حکومت نے مختلف برادریوں کے درمیان مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کے الزام میں کوچی میں واقع ان کا اسکول بند کرادیا تھا ۔ ایم ایم اکبر پیس انٹرنیشنل اسکول کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں اور کیرالہ کے مختلف اضلاع میں اس کی 13 شاخائیں ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق اس اسکول میں دوسری جماعت کے طلبہ کو پڑھائی جانے والی ایک کتاب کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا ۔ اس کتاب کے ایک باب میں مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کو فروغ دینے کی بات کہی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا