English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی این بی گھوٹالہ پر راہل نے مودی کے بیان کو کیا خارج,پوچھا کہ آپ کی ناک کے نیچے کیسے ہوا گھوٹالہ

share with us

کرناٹک:25/فروری2018(فکروخبر/ذرائع)پی این بی گھپلی معاملے میں سخت کارروائی کے پی ایم مودی کے بیان کو خارج کرتے ہوئے کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی نے ان سے سوال پوچھا ہیکہ پہلے یہ بتائیں کہ ان کی ناک کے نیچے سے پیسے کیسے بینکوں سے لے جایا گیا۔راہل نے انتخابی ریاست کرناٹک میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا"22,000کروڑ روپئے کا ایک گھپلہ ہوا،نیرو مودی ہندستانی بینکوں سے 22,000کروڑ روپئے لیکر فرار ہو گیا اور مودی جی کہتے ہیں کہ کارروائی کی جائیگی"۔

انہوں نے یہ جاننے کی مانگ کی ہیکہ وزیر خزانہ اور مودی نے "ایسا ہونے کیوں دیا"؟واضح ہوکہ 11،400کے گھپلے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پی ایم مودی نے کل مالی غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔کہا تھا کہ عوام کے پیسے کی لوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔حالانکہ راہل گاندھی دعوی کر رہے ہیں کہ یہ گھپلہ 22,000کروڑ روپئے کا ہے۔واضح ہو کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کرناٹک میں اپنی مہم کے دوسرے مرحلے میں شمالی کرناٹک کے حصوں کے دورے پر ہیں۔یہاں اپریل۔مئی میں انتخابات ہونے کے امکان ہیں۔بتادیں کہ اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل نے  11ویں صدی کے کرناٹک کے سماجی اصلاحات بسویشورا کا بار بار ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ بسویشورا نے پانچ چیزیں کہی تھیں۔۔"چوری مت کرو،تشدد مت پھیلاؤ،جھوٹ مت بولو،اپنے بارے میں شیخی مت بگھارو اور غصہ مت کرو"َ۔راہل نے کہا "پہلے تھا کہ چوری مت کرو،۔۔نریندر مودی کہتے ہیں کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی بد عنوان ہے۔جبکہ ان کے سی ایم عہدے کے امیدوار یدو رپا جیل جا چکے ہیں۔کانگریس صدر نے یہ بھی کہا کہ مودی جو"لمبی تقریریں کرتے ہیں,وہ رافیل سودے پر چپ ہیں"َ۔راہل نے مزید کہا"(مودی نے)نے نوٹ بندی کی ،گبر سنگھ ٹیکس لگایااور لاکھوں کا کاروبار برباد کیا لیکن بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے جئ شاہ کا کاروبار تین مہینے میں 50,000سے 80کروڑ راپئے میں بدلنے پر کچھ نہیں بولتے"۔راہل نے مودی حکومت پر سماج کو تقسیم اور دلتوں اور اقلیتی طبقوں کے خلاف ظلم میں شامل ہونے کا الزام لگایاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا