English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب؛دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم،خواتین سمیت 7افراد جاں بحق

share with us
saudi_accident_

ریاض۔24فروری2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے رماح شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں خطرناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق رماح شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں خطرناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے،دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں،5 افراد ایک گاڑی اور 2مرد و خواتین دوسری گاڑی میں سوار تھے،دونوں گاڑیوں میں ٹکر کے باعث دونوں کے مسافر ہلاک ہوئے۔ہفتہ کو رماع کمشنری کے سکیورٹی اہلکاروں ہلال احمر اور شہری دفاع کے افسران نے جائے وقوعہ پہنچ کر مطلوبہ کارروائی انجام دی،رماح شویہ روڈ ریاض ، کویت ، حفر الباطن اور حدود شمالیہ کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا