English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی یوپی اور اروناچل کے حفظ قرآن مسابقہ میں مدرسہ فیض العلوم مرزاپور کے طالب علم نے حاصل کیا اول مقام

share with us
mirzapur_madrasa

مرزاپور : 24فروری2018(فکروخبر /ذرائع) قرآن پاک کا یہ زندۂ جاوید معجزہ ہے کہ اس کو دور نبوت سے لے کر تا ہنوز حفاظ کی تعداد اپنے سینوں میں محفوظ رکھتی چلی آرہی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ قرآن پاک آج تک اپنے الفاظ و معانی، حرکات و سکنات کے ساتھ اپنی اصلی شکل میں موجود ہے، مولانا حسین احمد مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر میں سہ روزہ کل مغربی اتر پردیش و اترانچل میں مسابقۃ القرآن الکریم والعلوم الدراسیۃ کے فرع اول ( مکمل قرآن پاک) میں مغربی یوپی کی قدیم علمی و دعوتی درسگاہ مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول کے ہونہار 12 سالہ طالب علم محمد فاضل ابن محمد زاہد پٹھیڑ کلاں نے اول مقام حاصل کیا،اور سند امتیاز حاصل کی،

کامیابی کی خبر سن کر اربابِ مدرسہ اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ملک وبیرون سے سے اربابِ مدرسہ خصوصاً حضرت مولانا سعید احمد مظاہری ناظم مدرسہ فیض العلوم کو علماء و خواص نے حسن نظام تعلیم اور اور طالب علم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کیں، کامیاب طالب علم کے مدرسہ پہنچنے پر اساتذہ و طلباء نے والہانہ استقبال کیا، اس موقع پر تمام استاتذہ و طلباء نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں کامیابی کیلئے دعائیں دیں،بعد ازاں محمد فاضل کے اعزاز میں استقبالیہ مجلس کا انعقاد عمل میں آیا جس کا آغاز مدرسہ کے طالب علم محمد ثاقب نے قرآن پاک تلاوت سے کیا،
استقبالیہ مجلس میں موجود علماء وعوام اور طلبائے مدرسہ کے جم غفیر کو خطاب کرتے ہوئے مدرسہ فیض رحمانی سنسارپور کے معتمد تعلیمات مولانا سلیم احمد قاسمی نے کہا کہ اس طالب علم کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے پورے ادارہ اور اس کے اساتذہ وخیر خواہان کی کامیابی ہے ،سیکڑوں مدارس کے طلباء کے درمیان اس طالب علم نے جو مقام حاصل کیا وہ اس کے اساتذہ اور مدرسہ کے حسن انتظام کا ثمرہ ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں چل کر اس کا ایک اچھا نتیجہ سامنے آئے گا،اور طلباء کے اندر ایسے پروگراموں میں شامل ہوکر اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملے گا، بعد ازاں فیض عام ٹریولس کی جانب سے اول پوزیشن لانے والے طالب علم محمد فاضل کو اسمعیل ایوارڈ 2018 اور ان کے استاد قاری محمد اطہر مدنی کو ابو الحسن ایوارڈ( حضرت الحاج مولانا ابو الحسن صاحب بھٹ پوری نور اللہ مرقدہ کے نام پر ) اور مدرسہ کے ناظم حضرت مولانا سعید احمد مظاہری کو شیخ زکریا ایوارڈ 2018 اور مدرسہ ہذا کی جانب سے شرکت کرنے والے تمام مساہمین کو صدیق ایوارڈ 2018 سے نوازا، اخیر میں حضرت مولانا سعید احمد مظاہری ناظم مدرسہ ہذا کی قیمتی نصیحتوں اور دعاء کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا، نظامت کے فرائض مولانا طیب قاسمی اور مولانا عبد الخالق نے انجام دئے، شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد عابد ،مولانا ظریف،قاری فیضان سرور،مولانا محمد احمد،مولانا محمد برہان ،مولانا محمد سلمان عزیز ندوی، حاجی محمد یوسف، حکیم محمد فاروق، قاری محمد عارف فیضی، قاری محمد رضوان( فیض عام ٹریولس) وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا