English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت نے 12 شعبوں میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کر دی

share with us

ریاض ۔یکم فروری2018(فکروخبر /ذرائع) سعودی حکومت نے اگلے ہجری سال کی شروعات سے غیر ملکیوں پر 12 شعبوں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت لیبر برائے سماجی ترقی نے غیر ملکیوں پرمتعدد شعبوں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جس کا اطلاق اگلے ہجری سال کی شروعات پر ہو گا۔ پابندی کی زد میں آنے والے شعبوں میں گھڑیوں کی دکانیں ، آنکھوں کے چشموں کی دکانیں، کارپٹ، آٹوموبائل اور موبائل فونز کی دکانیں شامل ہیں۔ ایسی دکانیں جن پر گھروں اور دفاتر کے لیے فرنیچر بیچا جارہا ہے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ان کے علاو ہ ریڈی میڈ گارمنٹس، بچوں کے کپڑے کی دکانیں ، گھریلو برتنوں کی دکانیں ، اور پیسٹری کی دکانوں پر کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین پر بھی یہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا