English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجٹ سے ناراض تیلگو دیشم پارٹی کا اعلان جنگ ، این ڈی اے کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا دیا الٹی میٹم

share with us

حیدرآباد :02؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع) مودی حکومت کے بجٹ سے ناراض این ڈی اے کی ساتھی پارٹی تیلگو دیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی)نے حکومت کے خلاف کھل کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ ٹی ڈی پی کے ممبر پارلیمنٹ وینکٹیش نے کہا کہ فی الحال ہم اعلان جنگ کرتے ہیں اور اگر حکومت سنجیدہ نہیں ہوئی تو اتحاد بھی ٹوٹ سکتا ہے۔وینکٹیش نے کہا کہ ہمارے پاس تین راستے ہیں ۔ پہلا کہ کسی اتفاق رائے تک پہنچیں اور اتحاد جاری رہے ۔

دوسرا کہ ہمارے ممبران پارلیمنٹ ایوان سے استعفی دیدیں اور تیسرا ہم اتحاد توڑنے پر بھی غور کررہے ہیں ۔ سبھی ممبران پارلیمنٹ ابھی چندر بابو نائیڈو سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد جو فیصلہ ہوگا وہ سب کو بتا دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ چندر بابو نائیڈو کا باغیانہ تیور ایک مرتبہ پھر نظر آرہا ہے ۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے بجٹ پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت دکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ پر دہلی بھی بات کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے یہ بی جے پی کا آخری بجٹ تھا ، اس کے باوجود اس بجٹ میں عام لوگوں پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی ۔مرکزی سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت اور ٹی ڈی پی لیڈر وائی ایس چودھری نے کہا کہ بجٹ کو دیکھ کر انہیں مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آندھرا پردیش کے کئی معاملات پر بالکل ہی توجہ نہیں دی۔کچھ دن پہلے ہی تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ اور آندھر پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو نے این ڈی اے سے ناطہ توڑنے کا اشارہ دیا تھا ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی دوستی پوری طرح سے نبھا رہے ہیں ، لیکن اگر یہ اتحاد ٹوٹتا ہے تو اس کیلئے بی جے پی ذمہ دار ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا