English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ،تمام چلینجوں کامنہ توڑ جواب دیا جائیگا۔۔راج ناتھ سنگھ

share with us

نئی دہلی14 مئی(فکروخبر /ذرائع)لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی محاہدے کی خلاف ورزی کے بعد مرکزی وزیر داخلہ نے پاکستان کو خبردار کیا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا کر بھارت کے صبر کا امتحان نہ لے۔انہوں نے صاف کردیا کہ بھارت کسی بھی قیمت پر پاکستان کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا بلکہ فوج کو جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔یو این این کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے معاملے پر دلی میں ایک تقریب کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پیش آنے والے واقعات سے صورتحال کشیدہ ہوجاتی ہے اور پاکستانی فوج کی بلا جواز فائرنگ سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا