English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا بھر میں کئی اداروں پر شدید سائبر حملہ، ہزاروں مقامات پر کمپیوٹر لاک

share with us

لندن : 14 مئی (فکروخبر /ذرائع) دنیا بھر میں کئی اداروں کو تاوان وصول کرنے کی خاطر شدید سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ہزاروں مقامات پر کمپیوٹر لاک ہو گئے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان اداروں سے کمپیوٹر کھولنے کے لیے تین سو ڈالر بِٹ کوئن کی شکل میں تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔امریکہ، برطانیہ، چین، روس، سپین، اٹلی اور تائیوان سمیت 74 ملکوں میں اس حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔سائبر سکیورٹی کے ماہرین ان واقعات کو ایک مشترکہ حملے کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ ایک ماہر نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے ہزاروں کمپیوٹروں میں وانا کرائی نامی رینسم ویئر دیکھا ہے۔ رینسم ویئر وہ کمپیوٹر وائرس ہوتا ہے جس کی مدد سے وائرس کمپیوٹر یا فائلیں لاک کر دیتا ہے اور اسے کھولنے کا معاوضہ مانگا جاتا ہے۔

ایک اور ماہر نے کہا ہے کہ رینسم ویئر 74 ملکوں میں دیکھا جا چکا ہے اور اس فہرست میں مزید ملک شامل ہو رہے ہیں۔بعض ماہرین کے مطابق اس کمپیوٹر انفیکشن کا تعلق ایک ہیکر گروپ 'دی شیڈو بروکرز' سے ہے جس نے حال ہی میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے ہیکنگ ٹولز چرا کر نشر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔مائیکروسافٹ کمپنی نے گذشتہ مارچ میں اسی قسم کے حملے سے بچنے کے لیے ایک پیچ جاری کیا تھا لیکن بہت سے کمپیوٹروں میں یہ انسٹال نہیں ہو سکا۔ برطانیہ کا ادارہ صحت این ایچ ایس بھی اس حملے کا نشانہ بنا ہے۔اس کے علاوہ یورپ کے کئی اور ادارے بھی زد میں آئے ہیں۔ ٹیلی کام کمپنی ٹیلی فونیکا نے ایک بیان میں کہا کہ اسے سائبر حملوں کے واقعات کا پتہ چلا ہے لیکن اس سے اس کے گاہک اور سروسز متاثر نہیں ہوں گے۔بجلی فراہم کرنے والی کمپنی آئبرڈرولا اور گیس نیچرل بھی متاثرین کی فہرست میں شامل ہیں۔ 

 

کانگو میں مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 17جنگجو ہلاک

برازاویلے : 14 مئی (فکروخبر /ذرائع) شرقی کانگو میں دو مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 17جنگجو ہلاک ہو گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ایک نمائندے جان بانی اینڈے نے بتایا کہ دو مخالف مسلح گروہ نیشن کونسل فار رینوویشن اینڈ ڈیموکریسی‘ اور نایاٹورا ماسیسی ضلعے میں تیل کی دولت سے مالامال علاقے بیب وے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ کانگو کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یہ جھڑپیں جمعرات سے جاری ہیں۔ تاہم اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

 

شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کا مخالف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : 14 مئی (فکروخبر /ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے نئے صدر کی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے مخالف نہیں۔ ا ین بی سی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس کے لیے موزوں حالات کا ہونا ضروری ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی تجویز اس معاملے پر امریکی نقطہ نظر کے خلاف ہے۔ امریکا جو جنوبی کوریا کا اہم اتحادی ہے، مزید اقتصادی پابندیوں اور عالمی تنہائی کے ذریعے شمالی کوریا پر اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔

 

اسپین میں سینکڑوں طلباء کا یونیورسٹی فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

میڈرڈ : 14 مئی (فکروخبر /ذرائع) سپین میں سینکڑوں طلباء نے یونیورسٹی فیس زیادہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ؂بارسلونا کے تقریبا ایک ہزار طلبا نے سڑکوں پر نکل کر یونیورسٹی فیس کم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کاتا لونیا کے اعلی تعلیم کے مرکز کی عمارت کے سامنے اجتماع کیا تاہم پولیس نے کاتالونیا پہنچ کر مظاہرہ کرنے والے طلبا کو منتشر کر دیا۔ حالیہ برسوں کے دوران کاتا لونیا میں علیحدگی کی تحریک نے کافی زور پکڑ لیا ہے، سپین کی حکومت نے طلبا کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

 

عالمی مسائل کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسیاں انتہائی خطرناک ہے : جیرمی کوربن

لندن : 14 مئی (فکروخبر /ذرائع) برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے عالمی مسائل کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسیوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حوالے سے اپنائی جانے والی پالیسیوں کے ذریعے دنیا کو خطرناک صورتحال کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطرات اور دہشت گردی کے مقابلہ کا موجودہ طریقہ کار ناکام ہوگیا ہے ، امریکہ کی طرح برطانیہ کی کنزرویٹو حکومت بھی تنازعات میں بموں کے استعمال کا رجحان ظاہر کر رہی ہے اور یہ طریقہ کا ر کار آمد نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے برطانیہ کی موجودہ حکومت پر ٹرمپ انتظامیہ کی اندھی پیروی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تھریسا مے نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی طاقتور لیڈر نہیں ہیں۔

 

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک و زخمی

واشنگٹن : 14 مئی (فکروخبر /ذرائع) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاست ارکنساس کے شہر ڈار ڈینل میں مسلح کی شخص نے فائرنگ کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ڈارڈینل کا ڈپٹی پولیس انسپیکٹر بھی مسلح شخص کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ریاست میساچوسیٹس کے شہر اسپرنگ فیلڈ میں ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص مارا گیا ہے جبکہ شکاگو میں فائرنگ کے پانچ مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوئے ۔جارجیا کے شہر مکین اور کیلیفورنیا کے شہر، لانگ بیچ، سیکرا منٹو اور اوکلینڈ میں ہونے والی فا ئرنگ میں ایک شخص کے ہلاک تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔فلوریڈ کے شہر کیمسی میں ہونے والی فائرنگ میں کم سے کم دو افراد مارے گئے ہیں -

 

پروں والے ڈائنوسار کی نئی قسم دریافت جس کی لمبائی 26 فٹ اور وزن 3 ٹن تھا

لندن : 14 مئی (فکروخبر /ذرائع) اب سے کروڑوں سال قبل پرندہ نما ڈائنوسار کا راج تھا جس کا وزن 3 ٹن تک اور چونچ سے دم تک لمبائی 26 فٹ تھی۔ اس نئے پرندے کو بی بی لونگ سائنینسس کا نام دیا گیا ہے۔پرندے نما ڈائنوسار کی تفصیلات منگل کے روز نیچر کمیونکیشن میں شائع ہوئی ہے لیکن اس کا پورا فاسل ( رکازی ڈھانچہ) نہیں ملا ہے بلکہ اس کے ایک انڈے کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا گیا ہے جسمیں جانور کا ڈھانچہ بھی موجود تھا۔ یہ انڈے ایک رکازی گھونسلے سے ملے ہیں جو ایک ٹرک کے ٹائر کے برابر ہے لیکن یاد رہے کہ یہ اس پرندے کے گھونسلے کا چھوٹا سا حصہ ہے۔ اصل میں اس کا گھونسلہ بہت بڑا ہوا کرتا تھا۔یہ گھونسلا اور ہڈیاں 1990 کے عشرے میں چین کے صوبے ہینان میں ملی تھیں اور ایک عرصے تک ایک ذاتی ذخیرے کی صورت میں رہیں جبکہ تین سال بعد انڈے میں سے ڈائنوسار بچے کو احتیاط سے الگ کیا گیا اور اسے بے بی لوئی کا نام دیا گیا۔ دس سال تک اسے امریکہ میں رکھ کر 2013 میں چین کو واپس کردیا گیا تھا۔اس پر ماہرین نے کئی سال تک غور کیا جن میں فلپ کیوری اور ڈارا زیلینسکی بھی شامل ہیں۔ فلپ کیوری کے مطابق اپنی دریافت کے بعد اسے دنیا بھر میں شہرت ملی تھی اور ننھا ڈائنوسار مرتے وقت بھی انڈے میں ہی موجود تھا جسے احتیاط سے الگ کیا گیا۔اس میں بچہ ڈائنوسار کی لمبائی 15 انچ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے انڈے دو فٹ تک لمبے اور ٹیوب شکل کے ہوتے تھے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ یہ ڈائنوسار کی ایک نئی قسم ہے جس کا نام کو بی بی لونگ سائنینسس ہے یعنی ’ چین کا بچہ ڈریگن‘۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پرندہ ڈائنوسار 8 سے 9 فٹ وسیع گھونسلے میں انڈے دیا کرتا تھا۔ماہرینِ معدومیات اس دریافت کو غیرمعمولی اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ اس سے پرندہ نما ڈائنوسار کے گھونسلوں اور انڈوں کے بارے میں اہم معلومات ملی ہیں۔

 

آنکھوں کے موتیا روکنے میں وٹامن "سی" کارآمد

لندن : 14 مئی (فکروخبر /ذرائع)عمرکے ساتھ ساتھ آنکھوں میں موتیا اترنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ صرف امریکہ میں ہی 2سال کے دوران 29 فیصد عمر رسیدہ افراد موتیا کے شکار ہوئے اوراب یہ اعداد و شمار بڑھ چکے ہیں۔ اس مرض میں آنکھ اور عدسے کے درمیان مائع جمع ہوجاتا ہے اور نظردھندلی ہونی شروع ہوجاتی ہے لیکن حیرت انگیز امر یہ بھی ہے کہ عام موتیا کے کامیاب اور کم خرچ علاج کے باوجود دنیا بھر میں یہ سہولت عام نہیں اور اب بھی لوگوں میں اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔کنگز کالج لندن نے ماہرینِ چشم کہتے ہیں کہ غذائی اجزا موتیا بننے کے عمل کو روک سکتے ہیں اس کیلئے انہوں نے برطانیہ سے جڑواں افراد کے ایک ہزار جوڑوں کا جائزہ لیا اور انہیں ایک سوالنامہ بھرنے کو کہا جو وٹامن اے، بی ، سی، ڈی اور ای کے ساتھ ساتھ تانبے، مینگنیز اور زنک (جست) کو خوراک کا حصہ بنانے کے بارے میں تھا۔ ان میں سے 60 سال سے زائد کے افراد کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔ اس کے 10 سال بعد 324 جوڑوں کی آنکھوں کا جائزہ لیا گیا۔ان میں سے جنہوں نے وٹامن ‘‘سی’’ زیادہ لیا تھا ان میں موتیا کا خطرہ 20 فیصد تک کم نوٹ کیا گیا۔ دس سال تک مطالعے کے بعد معلوم ہوا کہ وٹامن سی باقاعدگی سے لینے سے موتیا کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوگیا۔ اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ وٹامن سی کا باقاعدہ استعمال موتیا کو ٹال سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا